امریکی پارلیمنٹ کے بالائی ایوان کےتمام اراکین پارلیمنٹ نے اسپیکر پال راین سے درخواست کی ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو خطاب کرنے کےلئے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو دعوت دیں۔
اگر مسٹر مودی خطاب کےلئے مدعو کئے جاتے ہیں تو وہ سات اور آٹھ جون کو امریکہ کےدورے پر
جاسکتے ہیں۔
اراکین پارلیمنٹ نے کل رات اسپیکر کو خط لکھ کر کہا ’’دفاع، انسانی اور قدرتی آفات میں مدد، خلائی تعاون، تحفظ اور جدت طرازی کے میدان میں ہندوستان کے ساتھ ہمارے تعلقات کی گہرائی کے پیش نظر ہمارا خیال ہے کہ پارلیمنٹ کے لئے مسٹر مودی کو براہ راست سننے کا یہ ایک مثالی موقع ہوگا۔